22 اپریل 2021 - 10:44
پاکستان کے وزیر خارجہ کی امام رضا علیہ السلام کے روضے پر حاضری

شاہ محمود قریشی نے ایران کے شہر مشہد مقدس میں پہنچتے ہی سب سے پہلے حرم امام رضا علیہ السلام میں حاضری دی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے شہر مشہد مقدس میں پہنچتے ہی سب سے پہلے حرم امام رضا علیہ السلام میں حاضری دی۔
انہوں نے حرم مطہر کی زیارت کے بعد حرم کے متولی سے ملاقات کی۔ پاکستان کے سفیر بھی اس ملاقات میں شاہ محمود قریشی کے ہمراہ تھے۔
انہوں نے حرم مطہر کی زیارت کے بعد ایران کے معروف شاعر فردوسی کی قبر پر بھی حاضری دی۔
خیال رہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ نے گزشتہ روز اپنے ایران کے دورے پر تہران میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے ساتھ چھے مشترکہ سرحدی منڈیوں کے قیام کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔

............

242